دوسری شادی کی خاطر سنگدل باپ نے ننھی بیٹیوں کو جان سے مار ڈالا

شیخوپورہ (سی این پی )صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک شخص نے محبوبہ کی خاطر اپنی ہی بیٹیوں کی جان لے لی ۔پولیس کے مطابق دوسری شادی کی خاطر سنگدل باپ نے تین سالہ دو جڑواں بیٹیوں منیہا اور منیبہ کو زہر دیکر مارڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے محبوبہ کی خواہش پر دونوں کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر قتل کیا ۔تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ کے علاقے سلطان پارک کے رہائشی سفاک ملزم افضل نے دوسری شادی کی خاطر محبوبہ کی خواہش پر دو کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر قتل کیا اور انکی نعشوں کے قریب دہی، چاول اورواشنگ پاوڈر بکھیر کر ڈرامہ رچا یا ۔مقامی پولیس نے بچیوں کی موت کی خبر پرفوری طور پر بچیوں کی نعشوں کو تحویل میں لے لیا اور فرانزک ٹیم طلب کرلی جن کی تحقیقات اور کیمکل رپورٹ کے مطابق دونوں کمسن بچیوں نبیہا اور منیبہ کی موت زہر دینے سے ہوئی ہے ۔بچیوں کی ماں کوثر بی بی اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کر میکے رہ رہی تھی جبکہ پولیس نے مشکوک حالات دیکھ کر بچیوں کے باپ افضل کو حراست میں لے لیاجس نے دوران تفتیش اپنےجرم کا اعتراف کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم پہلے تو بیٹیوں کی حادثاتی موت ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا تاہم فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں