ایف بی آر نےرواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرلیا

اسلام آباد(سی این پی)محصولات اکٹھا کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا جنوری) میں ہدف سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل کرلیا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے ابتدائی ریونیو کی تفصیلات کے مطابق جولائی تا جنوری کے درمیان 2570 ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے۔ مقررکردہ ہدف 2550 ارب روپے سے زائد ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ریونیو میں 6.4 فیصد اضافہ حاصل کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ایف بی آر نے نئے سال کے ماہ جنوری کے اعدادو شمار بھی جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق جنوری میں ریونیو نیٹ کولیکشن 364 ارب روپے رہا جبکہ مقرر کردہ ہدف 340 ارب روپے تھا۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق مقررکردہ ہدف کے مقابلے میں 107 فیصد اضافہ حاصل کرلیا گیا ہے۔ پچھلے سال جنوری کے حاصل کردہ ریوینیو کے مقابلے میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا۔ترجمان کے مطابق پچھلے سال کے 2464 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 2699 ارب روپے ریونیو رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں