وزیراعظم پاکستان نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد(سی این پی )وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین نے 5 لاکھ ویکسین فراہم کی ہے، ویکسین تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم ہورہی ہے، سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرزکوویکسین لگائی جارہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اللہ نے دیگرممالک کے مقابلے میں پاکستان پرکرم کیا ہے، ہمیں اس کا شکرادا کرنا چاہیے، اللہ کے شکرکے ساتھ ایس او پیزپرعمل کرنا چاہیے، کورونا کیسزمیں کمی آرہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کوروناویکسین کسی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی، ویکسین کے لیے ترجیحات متعین کردی ہیں،کورونا ابھی ختم نہیں ہوا احتیاط کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں