پاکستان میں اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں، صدر مملکت پاکستان

اسلام آباد (سی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں، حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور انکے حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتی برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وفد نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اقلیتوں کے مسائل کے بارے میں صدر کوآگاہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں ، حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہاقلیتوں نے ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کی تعمیر وترقی میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، دستورِ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور انکے حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں