پارلیمنٹ حملہ کیس، پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں نے بریت کی درخواست دیدی

اسلام آباد(سی این پی)پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں نے بھی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے بعد پی ٹی آئی کے7 سینئر رہنمائوں نے بھی بریت کی استدعا کردی۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شفقت محمود، اسدعمر، پرویزخٹک اور علیم خان نے پی ٹی وی حملہ کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہیکہ 2014 میں حکومت مخالف احتجاج کیا، آج بھی احتجاج ہورہے ہیں جب کہ عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ کی طرف رخ کیا تھا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 18 مارچ تک 3 بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں