اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت نے نیب کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دے دی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکائونٹس سکینڈل میں سلیم مانڈوی والا کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ جج نے نیب سے پوچھا کہ کیا یہ مکمل ریفرنس ہے ؟ یا ضمنی ریفرنس بھی دائر کرنا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ مرکزی ریفرنس ہے ضرورت پڑنے پر ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔عدالت نے دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ نیب ریفرنس نجی ٹرانزیکشن کا ہے، دونوں فریق راضی ہیں، کوئی شکایت کندہ نہیں، سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا فورم قائم رہے گا اوپن بیلٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ سے ہوگا۔
بھارت سے ابھی ہمارا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،دفتر خارجہ
شیر افضل مروت کوپی ٹی آئی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم
پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر ایک بار پھر پابندی عائد
عثمان ڈار کی والدہ گرفتار
9 مئی کو ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعظم
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، آرمی چیف
ایک دہشت گرد جماعت نے پوری منصوبہ بندی سے جناح ہاؤس پر حملہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب
9مئی کے اسپانسرز کا قوم کو پتہ چلنا چاہئے، خواجہ آصف