پختونخوا،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا جمعے کو دوبارہ احتجاج کا اعلان

پشاور(سی این پی)خیبر پختونخوا میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے جمعے کو دوبارہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔گرینڈڈ ہیلتھ الائنس نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو پورے صوبے کے ہیلتھ ملازمین ایل آر ایچ جائیں گے، ہمارا احتجاج پر امن ہے، ہڑتالی ڈاکٹرز کے تمام نجی کلینکس بند ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے، ایسا سلوک آمرانہ دور میں بھی نہیں کیا گیا، ڈاکٹروں سمیت 72 ملازمین کی فہرست بنائی گئی ہے، گرفتاریاں اپنے مشن سے نہیں روک سکتیں، کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیدار حضرت اکبر کا کہنا تھا کہ شوکت یوسفزئی نے پکوڑے بیچنے کی بات کر کے معاشرے کی کریم کی توہین کی، شوکت یوسفزئی کے سر پر جتنے بال ہیں اتنی ہمارے پاس ڈگریاں ہیں، وزرا کے الفاظ ان کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، ہم نے کبھی پکوڑے نہیں بیچے۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سے ابھی تک بائیکاٹ نہیں کیا، احتجاج جاری رہے گا، ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے کے قانون سے غریبوں پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں