نمرتا کیس، عدالتی تحقیقات کا آغاز، ساتھی طالبات اور دیگر کو نوٹسز جاری

لاڑکانہ(سی این پی)میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی پر اسرار موت کی عدالتی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔نمرتا ہلاکت کیس کی عدالتی تحقیقات میں آج بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے جس کے لیے ساتھی طالبات، نگراں اور نائب نگراں ہاسٹل سمیت مختلف ملازمین کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ آنجہانی نمرتا کے والد اور بھائی ڈاکٹر وشال کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی پراسرار موت کی عدالتی تحقیقات سندھ حکومت کی درخواست پر کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں