کراچی(سی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد سلیم پر مشتمل سنگل بینچ نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر سماعت کی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی جانب سے چوہدری وسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مجموعی طور پر 100 گواہان میں سے 42 نے ایف آئی اے کے خلاف گواہی دی جب کہ ایف اے کی طرف سے 58 گواہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا۔عدالت نے بینکنگ کورٹ کا تمام ملزمان کی بریت کا فیصلہ برقرار رکھا اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔بری ہونے والوں میں عبدالعزیز پولانی، الطاف خانانی، ذکیرہ جاوید قاسم، حنیف کالیا، مناف کالیا، جاوید خانانی اور عاطف پولانی شامل ہیں، ان افراد پر 55 کروڑ روپے جعلی اکائونٹس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام تھا۔واضح رہے کہ خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج کے خلاف مقدمہ پیپلز پارٹی کے دور میں بنایا گیا جب کہ مقدمے میں بری ہونے والے خانانی گروپ کے ایک ممبر جاوید خانانی 2016 میں عمارت سے گرکر جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار