اٹالین فٹ بال لیگ ،بریشا اور ساسوئولو کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہونگی

روم(سی این پی) اٹالین فٹ بال لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بریشا اور ساسوئولو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں فٹ بال لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بریشا کی ٹیم اب تک 6 میچ کھیل چکی ہے اور اس نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ساسوئولو کی ٹیم بھی 6 میچز کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ اٹالین فٹ بال لیگ میں انٹر میلان سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پر ہے جبکہ یووینٹیس کی ٹیم 16 پوائٹنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ لیگ میں ساسوئولو کی ٹیم ٹیبل پر 13 ویں جبکہ بریشا کی ٹیم 15 ویں نمبر پر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں