سینیٹ الیکشن کا انعقاد سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے،چیف الیکشن کمشنر پنجاب

لاہور(سی این پی) چیف الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرائیں گے اور ووٹر کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔چیف الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے۔واضح رہے کہ ملک میں سینیٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ کو کیا جائے گا جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔تاہم حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کررکھا ہے اور کابینہ سے بھی الیکشن اوپن بیلٹ سیکرانے کی منظوری لی جاچکی ہے جب کہ صدر مملکت بھی اس حوالے سے آرڈیننس جاری کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں