موسم بدل گیا، فضل الرحمن کوحلوہ کھلانے کی پیشکش واپس لیتا ہوں،شیخ رشید

اسلام آباد(سی این پی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بات کرنیوالوں کی زبان گدی سے کھینچ لینی چاہیے۔ موسم بدل گیا، فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی پیشکش واپس لیتا ہوں، پی ڈی ایم کوکہتا ہوں قانون کے دائرے میں یہاں آئے توکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 3 مارچ کوسینیٹ الیکشن ہورہے ہیں،کسی کاایک ووٹ کم یا زیادہ ہوگیاتوقیامت نہیں آجائے گی۔یہاں 64بندے ہوتے ہیں ،دوسرے دروازے سے آگے44بندے ہوتے ہیں،بکنے اوربکنے والوں کی ملک میں کمی نہیں۔ جس اسمبلی کوگالیاں دیتے ہیں، اسی کیلئے ووٹ مانگتے ہیں۔ پی ڈی ایم نے بالآخرپیپلزپارٹی کی بات ماننی ہے جلدمانیں یابدیر، آصف زرداری اوربلاول میری بات سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کوحلوہ کھلانے کی بات کی لیکن اب موسم بدل گیا، پیشکش واپس لیتا ہوں۔ پاک افواج ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں۔ فوج کیخلاف بات کرنیوالوں کی زبان گدی سے کھینچ لینی چاہیے۔ وہ لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں جو پاکستان بنانے کیخلاف تھے۔ آج قائداعظم کی یاد بھارت کے مسلمانوں کوستاتی ہے۔ اگرپی ڈی ایم نے قانون کے دائرے میں آنا ہے تو 10 بارآئے، ان کو کہتا ہوں قانون کے دائرے میں یہاں آئے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی کی توانکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ شیخ رشیدہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں