اسلام آباد(سی این پی)پاکستان نے چینی کمپنی کو ویکسین فیز تھری ٹرائلز کی اجازت دے دی، ڈریپ کلینکل ٹرائلز کمیٹی نے چینی کمپنی کو اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کہنا ہے کہ اینہوئی ذیفی لونگ کام نے پاکستان میں ٹرائلز کی اجازت طلب کی تھی، اینہوئی زیفی نے دسمبر2020میں فیزتھری ٹرائلزکی اجازت مانگی تھی، چینی کمپنی پہلے فیز میں کراچی اور لاہور میں فیزتھری ٹرائلز کرسکے گی، چینی کمپنی کراچی کے نجی اسپتال میں ویکسین فیز تھری ٹرائلز کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی کمپنی یو ایچ ایس لاہور اور ایک نجی اسپتال میں ٹرائلز کرے گی، 9 ہزاررضاکار چینی کمپنی کے فیزتھری ویکسین ٹرائلز کا حصہ ہوں گے، اینہوئی زیفی نے مئی2020میں کوروناویکسین تیار کی تھی۔اس ضمن میں ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اینہوئی کی ویکسین چائینزاکیڈمی آف سائنسز کے زیرانتظام تیارکی گئی ہے، اینہوئی زیفی نے جون2020میں کوروناویکسین فیزون اور ٹوٹرائلز کیے تھے۔ذرائع کے مطابق اینہوئی زیفی ویکسین فیزون اور ٹو ٹرائلز میں محفوظ، موثرثابت ہوئی تھی، مختلف ممالک میں29ہزاررضاکار اینہوئی کے ویکسین ٹرائلزکاحصہ ہیں، اینہوئی پاکستان میں ویکسین ٹرائلز کرنے والی دوسری چینی کمپنی ہے، اینہوئی زیفی سے قبل کین سائینوپاکستان میں کلینیکل ٹرائلز مکمل کرچکی ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار