اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے صدارتی ریفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کو کل طلب کرلیا۔ عدالت نے سینیٹ انتخابات کی سکیم بھی مانگ لی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے صدارتی ریفرنس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج اپنے دلائل مکمل کر لوں گا، کچھ سیاسی جماعتوں اور بار کونسلز نے کیس میں فریق بننے کی درخواستیں دی ہیں، افسوسناک بات ہے کہ ہماری بار کونسلز سیاسی جماعتوں کا ساتھ دے رہی ہیں، پاکستان بار کونسل اور سندھ ہائیکورٹ بار نے ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا، تشویشناک بات ہے کہ سیاسی جماعتیں اور بار کونسلز اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہی ہیں۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بار کونسلز کا موقف ہے آئین کے خلاف کوئی کام نہ ہو۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ بار کونسلز نے اپنی قراردادیں ججز کو بھی بھجوائیں، مقدمہ سننے والے ججز کو قراردادیں بھجوانا پروفیشنل رویہ نہیں، واضح کرنا ہوگا بار کونسلز کا کام کہاں ختم اور عدالت کا کہاں سے شروع ہوتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ بار کونسلز کو سب سے زیادہ خطرہ سینٹ میں اوپن بیلٹ سے ہے، بار کونسلز کا موقف سن کر شدید مایوسی ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بار کونسلز کا موقف آزادنہ ہونا چاہیے نہ کہ سیاسی جماعتوں والا۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بار کونسلز ماضی میں آئین اور قانون کی بالادستی کا کردار ادا کرتی تھیں، بار کونسلز سے درخواست کروں گا کہ اپنے موقف پر نظرثانی کریں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمشنر کو کل طلب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے سوالات کرنا چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن خفیہ ہو مگر شکایت پر جانچ ہونی چاہئے، کرپٹ پریکٹس کی روک تھام الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ