گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مالی سال ترسیلات زر24 فیصد زائد ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مالی سال ترسیلات زر 24 فیصد زائد ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے میں نمو کا رجحان برقرار ہے، دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 کے دوران 11.4 فیصد نمو کے ساتھ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں ایک مرتبہ پھر ہمیں دو ہندسی نمو میسر آئی، جولائی سے دسمبر تک کی مجموعی نمو اب 8 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مالی سال ترسیلات زر24 فیصد زائد ہیں، ترسیلات زر 8 ماہ سے مسلسل 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترسیلات زرجنوری 2020کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر جنوری میں 2.27 ارب ڈالر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں