اسلام آباد(سی ا ین پی) پاکستان کے رواں ماہ گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار ہونے لگیں ، پاکستان نے فیٹف کے تمام 27نکات پر واضح پیش رفت کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے نکات پر نمایاں پیش رفت سامنے آئی ، پاکستان کے رواں ماہ گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار ہوگئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کے تمام 27نکات پر واضح پیش رفت کرلی، تمام نکات پرپیش رفت سے متعلق رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں بڑی پیش رفت کی گئی، پاکستان نے ان شعبوں میں قانون سازی مکمل کرلی ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جا چکی ہے۔خیال رہے ایف اے ٹی ایف کاورچوئل پلینری اجلاس22فروری سے شروع ہوگا ، جو 24فروری تک جاری رہے گا۔یاد رہے جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید چار ماہ توسیع کر دی گئی تھی۔واضح رہے ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں جانے کے بعد پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق موجودہ قوانین میں ترامیم کے ساتھ ساتھ بیشتر نمایاں اقدامات اٹھائے ، جن میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن اور گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار