پاکستانی کوہ پیما کا بڑا کارنامہ، بڑا اعزاز پاکستان کے نام

ڈوڈوما(سی این پی) ارادے مصمم ہوںتو منزل مل ہی جاتی ہے، اس محاورے کو سچ کردکھایا ہے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے، جنہوں نے براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی کو دنوں کے بجائے گھنٹوں میں سر کرلیا ہے۔ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن نے اپنا وعدہ پورا کردیا اور براعظم افریقہ کی بلند ترین مائونٹ کیلی منجیرو صرف چودہ گھنٹے میں سر کرلی۔مائونٹ کیلی منجیرو کی اونچائی 5,895 میٹر ہے،کوہ پیمائوں کو یہ چوٹی سر کرنے میں پانچ سے سات دن لگتے ہیں، اس کے ساتھ ہی اسدعلی میمن ریکارڈ وقت میں سمٹ کو سرکرنے والے واحد ایشیائی اور پاکستانی بن گئے۔تاریخی موقع پر پاکستان ہائی کمیشن نے اپنے فیس بک پیج پر کارنامہ شیئر کیا اور تنزانیہ میں موجود پاکستانی سفیر محمد سلیم نے بھی اسد میمن کو مبارکباد دی۔اس سے قبل اسد علی میمن نے مائونٹ ایلبرس کے بعد مائونٹ اکنگوا پر بھی پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرایا تھا، جس کے ساتھ ہی اسد علی بلند ترین پہاڑ پر 50 میٹر لمبا قومی پرچم لہرانے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بھی بنے تھے، مائونٹ اکنگوا 23 ہزار فٹ بلند ہے۔نوجوان کوہ پیما نے اس سے قبل جنوبی امریکا کی آکونکاگووا چوٹی سر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں