اسلام آباد(سی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تمام ہیلتھ ورکرز ویکسین لگوانے کے لیے خود کو اپنے علاقوں میں رجسٹرڈ کروانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ہیلتھ ورکرزویکسین لگوانے کے لیے خود کو اپنے علاقوں میں رجسٹرڈ کرائیں، فرنٹ لائن ہیلتھ وکرزکی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں 32ہزار807 ، پنجاب میں15ہزار494ہیلتھ ورکرز اور کے پی میں ایک ہزار39ورکرز کی کوروناویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت میں ایک ہزار13ہیلتھ ورکرز ، آزادکشمیرمیں 651ہیلتھ ورکرز ، اسلام آباد میں 859ہیلتھ ورکرز اور بلوچستان میں 252 ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔یاد رہے 2 روز قبل پاکستان میں کرونا وائرس ویکسی نیشن کے لیے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166 پر ایس ایم ایس کردیں، اس گروپ کے لیے ویکسی نیشن کا آغاز مارچ سے ہو جائے گا۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر