پی ٹی آئی سینیٹ میں 28 سے 30 نشستیں لینے والی سب سے بڑی جماعت ہوگی،فواد چودھری

اسلام آباد(سی این پی)فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ میں 28 سے 30 نشستیں لینے والی سب سے بڑی جماعت ہوگی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہوگا تیل کس بھا ئوہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جلسے، بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔ادھر معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 29 فیصد اور وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی اس امر کی ضامن ہے کہ عوامی دولت اور وسائل کا محافظ عمران خان ملک کا سربراہ ہے، ذاتی مفادات کے پجاری ماضی کے حکمران کیمپ آفسز کے نام پر درندوں کی طرح بے رحمی سے قومی وسائل اور دولت لوٹتے رہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کفایت شعاری کا سلسلہ اپنی ذات سے شروع کیا جو صرف وزیر اعظم ہاس تک محدود نہیں، وفاقی و صوبائی کابینہ اراکین بھی کفایت شعاری مہم پر عمل پیرا ہیں، سرکاری اخراجات میں ریکارڈ کمی اس بات کی عکاس ہے کہ فضول خرچیوں کے بغیر بھی امور سلطنت انجام دیئے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں