اسلام آباد(سی این پی)ن لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی، ان کی عمر 68 سال تھی، وہ چند ماہ سے علیل تھے۔مشاہداللہ خان 1952 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1990 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی، 2009 اور 2015 میں دو مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہو ئے۔ 2017 میں شاہد خا قان عباسی کی کابینہ میں دوبارہ وزیر بنے۔مشاہداللہ شعلہ بیان مقرر تھے، وہ اپنے بیانات سے مخالفین کو پریشان کیے رکھتے تھے۔ مشاہداللہ شاعرانہ انداز میں مخالفین پر طنز کے نشتر چلانے میں مہارت رکھتے تھے۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سینیٹر مشاہداللہ کی وفات پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، مشاہداللہ نے ہمیشہ باپ کی طرح شفقت کی، سینیٹر مشاہداللہ کا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشاہداللہ خان ایک نڈر انسان تھے، وہ آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی