کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف پرویز رشید کی اپیل پر اعتراض

لاہور(سی این پی)کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف پرویز رشید کی اپیل پر اعتراض لگ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے تصدیق شدہ دستاویزات لگانے کی ہدایت کر دی۔پاکستان مسلم لگ ن کے رہنما پرویز رشید نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسر کو فریق بنایا ہے۔ لیگی رہنما درخواست میں موقف اپنایا کہ ریٹرنگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ریٹرنگ آفیسر کے اعتراض دور کرنے لیے تگ و دو کی لیکن اعتراض دور نہیں کیے گئے۔پرویز رشید نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے اعتراض پر رقم جمع کرانے کے لیے تیار ہوں، الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے، عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں