شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(سی این پی)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا جس میں کمانڈر رحمت الیاس خالد سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آئی بی او کے دوران مارا جانے والا دہشت گرد رحمت خالد بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر،سکیورٹی فورسز پر حملوں، اغواء برائے تاوان،علاقے میں ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں