لاہور(سی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے، آج ہمیں مادری زبان کو فروغ دینے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ زبان نہ صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔ جدید دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ زبان قوم کو شناخت اور پہچان دیتی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشونما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ مادری زبان کی تعلیم سے زبان کی ترویج واشاعت میں مدد ملتی ہے۔ قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔ مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات، تہذیب وتمدن، ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے، مادری زبان کو ثقافتی ورثے کی بقاء اور اس کے فروغ کا مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ مادری زبانیں دنیا بھر میں ثقافتی، تاریخی اورسماجی روایات کے بارے میں بہتر آگہی پیدا کرتی ہیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی