اسلام آباد(سی این پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی دارالحکومت میں ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹورسٹ سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر وزیرریلوے اعظم خان سواتی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ موجود رہے، ٹرین کی افتتاحی تقریب گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر ہوئی۔ٹورسٹ ٹرین ہر اتوار کو گولڑہ سے اٹک خوردریلوے اسٹیشن تک چلا کرے گی۔ سفاری ٹرین سیاحوں کو حسن ابدال اور اٹک تک کے سیاحتی مقامات کی سیر کرائے گی۔ افتتاح کے موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، ایوان بالا پاکستان ریلویز کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے، ریلوے کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت ملک کے دوردراز علاقوں تک میں ریل کو لے جائے گی۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت ریلوے سے پچاس سال کی گندگی نکال رہی ہے، ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنائوں گا، ریلوے کی وجہ سے سیاحت ترقی کرتی ہے، ریلوے ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کروں گا، اولین ایجنڈا ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے، میڈیا ریلوے کی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، دنیا ریلوے کے ذریعے معیشت چلا رہی ہے ہم ٹرانسپورٹ پر لگے ہیں، ریلوے کو پاکستان کی امانت کے طور پر آگے برھانا ہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی