کراچی(سی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم رہنما رئوف صدیقی کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی۔الیکشن ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے رئوف صدیقی کی جانب سے داخل کیے گئے کاغذات نامزدگی کو مستردکردیا تھا۔ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رئوف صدیقی کی تعلیم 16 برس کی نہیں ہے جبکہ رئوف صدیقی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے بھی الیکشن ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رف صدیقی کی درخواست مسترد کردی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رئوف صدیقی نے کہا کہ میرا الیکشن تو گیا بھاڑ میں، تمام شرائط پر پورا اتر رہا ہوں مگر صرف دو سال کا مسئلہ ہے، جن لوگوں نے دو سالہ ڈگری کی ہے اسے ریگولرائزڈ کرانا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ ناٹ فار سیل رہی ہے، سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن نہیں بکے گا اور نہ بکا ہے۔
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم
توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر
ججز کیخلاف مہم،جسٹس محسن اختر کیانی کا بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ