جہلم(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کل جہلم کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر فواد چوہدری، معاون خصوصی ملک امین اسلم اور زلفی بخاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جہلم اور چکوال کے علاقوں میں دو نئے نیشنل پارکس کا افتتاح کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نیشنل پارک سالٹ رینج اور نیشنل پارک ٹلہ جوگیاں کا افتتاح کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سالٹ رینج اور ٹلہ جوگیاں نیشنل پارکس کا رقبہ 13 ،13 ہزار ایکٹر پر مشتمل ہے، ٹلہ جوگیاں میں ہزاروں سال پہلے ہندوجوگی “چلہ”کاٹنے آتے تھے، سالٹ رینج اور ٹلہ جوگیاں کی تاریخ بابا گورو نانک اور بدھا سے جڑی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو سالٹ رینج کی لاکھوں پرانی تہذیب پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم ڈومیلی تقریب میں بریفنگ دیں گے۔دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان “نندیاں” میں پرانا قلعہ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے، وزیر اعظم کے افتتاح کے بعد البیرونی رداس کو عوام کے لئے کھولا جائے گا۔خیال رہے کہ جہلم اور چکوال میں مذہبی مقامات کھولنے سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا، وزیر اعظم عمران خان نے آثار قدیمہ کو محفوظ بنا کر سیاحت کے لئے کھولنے کی ہدایات دے رکھی ہیں۔
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد
گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک