ڈسکہ(سی این پی)حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین، ڈی ایس پی ڈسکہ رمضان اور ڈی ایس پی ذوالفقار ورک کو معطل کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے دوران مشکوک کردار کے باعث انکوائری کروائی تھی۔ الیکشن کمیشن کی انکوائری رپورٹ میں انتظامیہ کے کردار کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر چار مارچ 2021 کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے کمشنر گجرانوالہ ڈویژن، آر پی او گجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیال کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی بھی ہدایت کی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔
ججز کیخلاف مہم،جسٹس محسن اختر کیانی کا بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
ن لیگ کا جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال