واشنگٹن(سی این پی) امریکا کے کیپٹل ہل پر دوبارہ حملے کے خدشے پر پولیس چیف نے انتباہ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد حامیوں نے کیپٹل ہل پر حملہ کردیا تھا، جس کے باعث صدر بائیڈن کی حلف کیلئے امریکی نیشنل گارڈز کو طلب کیا گیا تھا۔اب ایک مرتبہ پھر امریکا کے کیپٹل ہل پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس پر پولیس چیف نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بائیڈن کے کانگریس سے خطاب کے دوران حملہ ہوسکتا ہے۔پولیس چیف نے کہا کہ چھ جنوری کو حملے میں ملوث انتہا پسندوں سے اطلاعات ملیں ہیں لہذا خطرات سے نمٹنے تک سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔واضح رہے امریکی صدر جوبائیڈن کے آئندہ ماہ کانگریس سے خطاب کا امکان ہے، حملے کے بعد سے کیپٹل ہل کے گرد خاردار تاریں اور چیک پوائنٹس قائم ہیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی