ریاض(سی این پی)سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں کورونایکسین مراکز کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی متعدد یونیورسٹیز میں کوروناویکسین مراکز کھولے جارہے ہیں جن سے فیکلٹی اور ان کے اہل خانہ، مقامی افراد سمیت غیرملکی بھی مستفید ہوسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ مراکز میں منظور شدہ نظام کے تحت ویکسی نیشن ہوگی۔ یہ اقدام وزیر تعلیم حمد الالشیخ کی ہدایت پر وزارت تعلیم کی جانب اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ وبا کی روک تھام ہے۔مراکز کے قیام سے کورونا کے خاتمے کے لیے یونیورسٹیوں کا کردار بھی نمایاں ہوگا۔ یونیورسٹیز نے عالمی وبا سے نبردآزما ہونے کے لیے گزشتہ فروری سے ہنگامی منصوبے تیار کیے۔وبا سے متعلق تحقیق میں بھی سعودی عرب خلیجی ممالک میں نمایاں رہا۔ درجہ بندی میں عرب دنیا میں پہلے، جی 20 ممالک میں 12 ویں اور عالمی سطح پر 14 ویں نمبر پر ہے۔دریں اثنا اس حوالے سے مختلف ورک شاپ اور سیمینارز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی