واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے خلاف جنگ ابھی اختتام سے بہت دور ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل صدر جو بائیڈن نے کورونا کے باعث امریکا میں 5 لاکھ سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن ساتھ ہی کہا تھا کہ عالمی وبا کی روک تھام کے لیے ہم بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز ہی امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا کے دوران مدد کرنے اور مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے 1.9 ٹریلین ڈالر کا بل منظور کیا ہے جسے منظوری کے لیے سینیٹ بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے ملک کے شہریوں کو خبردار بھی کیا ہے کہ عالمی وبا کے خلاف جنگ ابھی اپنے اختتام سے بہت دور ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث امریکا میں اب تک 2 کروڑ 92 لاکھ 3 ہزار کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی