پنجاب کو کوروناویکسین کی تیسری کھیپ مل گئی

لاہور(سی این پی) صوبہ پنجاب کو 70ہزار کوروناویکسین کی تیسری کھیپ مل گئی، ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد تاحال کورونا ویکسین لگوانے سے گریزاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں 23 دن گزرنے کے باوجود صرف 35 فیصد ہیلتھ پروفیشنلز ویکسین لگوا سکے، پنجاب کو ملنے والی2لاکھ 75ہزارویکسین سے 45ہزار خوراکیں لگائی گئیں۔ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد تاحال کورونا ویکسین لگوانے سے گریزاں ہیں۔میواسپتال کے6ہزار میں سے740 ہیلتھ پروفیشنلز ویکسین لگواسکے۔ میو اسپتال کو 2369ویکسین کی خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔ سیکرٹری صحت پرائمری سیکنڈری نے زور دیا کہ تمام ہیلتھ پروفیشنلز ویکسین لگوائیں۔دوسری جانب پمز اسپتال انتظامیہ نے ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن کی ہدایات جاری کر دیں، وفاقی اسپتالوں میں موجود صحت کا عملہ ویکسین لگوانے سے انکار کرے گا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔پمز اسپتال انتظامیہ نے رجسٹرہیلتھ ورکرز کو فوری ویکسی نیشن کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں