ٹیکس کی وصولی میں‌ خوش گوار اضافہ

اسلام آباد (سی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نے مالی سال جولائی تا فروری ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں حاصل کردہ محصولات کی تفصیلات جاری کر دی۔ایف بی آر نے جولائی تا فروری 2916 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا، یہ ٹیکس وصولیاں اس عرصے کے مقرر کردہ ہدف 2898 ارب روپے سے زائد ہے، اور پچھلے برس حاصل کردہ ریونیو 2570 ارب کے مقابلے میں 6 فی صد اضافہ حاصل ہوا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ماہ فروری میں ریونیو نیٹ کلیکشن 343 ارب روپے رہا، فروری کے لیے مقرر کردہ ہدف 325 ارب روپے تھا، اس طرح مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں 106 فی صد اضافہ حاصل ہوا، اور پچھلے سال فروری کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو کے مقابلے میں 8 فی صد اضافہ ہوا۔ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال اب تک 152 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جاچکے ہیں، پچھلے سال اس عرصے میں ریفنڈز کا حجم 79 ارب روپے تھا، اس سال اب تک ریفنڈز کے اجرا میں 97 فی صد اضافہ حاصل ہوا۔دوسری طرف 2020 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 23 ہزار ہو چکی ہے، یہ تعداد پچھلے برس اس عرصے تک 24 لاکھ 30 ہزار تھی، یوں ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں بھی 8 فی صد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں