لاہور(سی این پی ) مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بالاتر ہے، اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھو ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر محفوظ شدہ رائے سنا دی اور کہا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ ووٹ کی سیکریسی ہمیشہ کے لیے دائمی نہیں رہتی، عدالت نے چار ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق آرٹیکل 226 کے تحت ہوں گے، الیکشن کمیشن صاف و شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے، آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ الیکشن کے معاملات میں قانون سازی کرے، آئین واضح کرتا ہے کہ پارلیمان کی کوئی قانون سازی سے الیکشن کمیشن کے اختیارات پر اثرانداز نہ ہو، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے جبکہ تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔عدالت نے نیاز احمد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ ووٹ کی سکریسی دائمی نہیں ہوتی، جہاں تک ووٹ کے خفیہ رہنے کا تعلق ہے، سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ کرپٹ پریکٹسز کو دیکھا جائے۔جسٹس یحیی آفریدی نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو صدارتی ریفرنس پر رائے نہیں دینی چاہیے، ریفرنس میں پوچھا گیا سوال قانونی نہیں اس لیے ریفرنس بغیر رائے کہ واپس بھیج دیا جائے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار