اسلام آباد (سی این پی) اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 سپریم کورٹ کی رائے کے بعد ختم ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات میں عدالتی رائے پر عمل کرے، عدالت کی بیلٹ کی سیکریسی دائمی نا ہونے کی رائے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا سینیٹ انتخابات کے لیے عدالت نے واضح طور پر ٹیکنالوجی کے استعمال کا کہا ہے، ابھی بیلٹ پیپر چھپے نہیں ہیں، الیکشن کمیشن بیلٹ پیپر کو شناخت بنا سکتا ہے۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی رائے کے بعد سینیٹ الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 اب ختم ہو چکا ہے کیونکہ آرڈیننس عدالتی رائے سے مشروط تھا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کے لیے صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا اور سپریم کورٹ سے اس حوالے سے رائے طلب کی تھی، سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد رائے محفوظ کی تھی جو آج جاری کی گئی ہے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار