قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی کل ایوان بالا کے مکینوں کا چنا ئوکرینگے

اسلام آباد(سی این پی )سینیٹ الیکشن میں ایک روز باقی ہے اور انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی کل بڑے ایوان کے مکینوں کا چنا ئوکریں گے۔تمام صوبوں سے 50فی صد ارکان کا انتخاب ہوگا اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت کی جنرل نشست پر ہوگا۔اسلام آباد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ آمنے سامنے ہیں۔ پنجاب میں بلا مقابلہ تمام سینیٹرز منتخب ہوچکے ہیں۔ سندھ ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی تگڑا مقابلہ ہوگا۔سب سے بڑا معرکہ یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ میں ہوگا۔ اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے رابطے عروج پر ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ذمہ داریاں چھوڑ کر حفیظ شیخ کی انتخانی مہم میں حصہ لیا اور دن بھر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔حفیظ شیخ نے بھی اتحادی جماعتوں سے رابطے کیے ہیں۔ جی ڈی اے ، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جی ڈی اے حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور ہر مرحلے پر ساتھ کھڑے ہیں۔بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کیلئے پیپلز پارٹی کے ارکان سے میٹنگ کی ہے اور آج پی ڈی ایم جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں