اسلام آباد(سی این پی)سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل وزیراعظم نے اتحادیوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ایم کیو ایم کے وفد نے بھی عمران خان سے ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن میں حمایت پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور حفیظ شیخ کی ملاقات بھی ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں، اسی لیے شفاف انتخابات کے لیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کو خط لکھے جا رہے ہیں، رابطے ہو رہے ہیں مگر ہم متحد ہیں، اپوزیشن پیسہ لگائے گی، لالچ بھی دے گی مگر اسلام آباد کا معرکہ حفیظ شیخ ہی جیتیں گے۔حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا ہم حکومت کے اتحادی ہیں تو حفیظ شیخ کو ووٹ دیں گے۔ امید ہے اس سے بلوچستان کی محرومیوں میں کمی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی حکومت نے وعدے کئے تھے اور اب پھر کیے ہیں، یقین کرنا پڑتا ہے۔ کراچی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی وزیراعظم سے ملاقات کے لئے پہنچے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبرقومی اسمبلی محمد ابراہیم خان نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ہے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار