سائرہ یوسف کا خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب

کراچی:(سی این پی) اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے جسے مداح خوب سراہ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سائرہ یوسف کی سوشل میڈیا پرایک تصویروائرل ہوئی جس میں وہ اپنی بہن کے سیلون سے ایک شوٹ کیلئے تیار ہوئیں۔اداکارہ کو تصویر پر کچھ مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ غلطی سے زوم ہونے پر معلوم ہوا کہ سائرہ کی جلد کیسی ہے ۔ایک صارف نے کہا کہ سائرہ نے اپنی سکن کا حال برا کرلیا ۔اداکارہ نے اس تنقید کا مداحوں کو جواب بھی دیا، وہ اس طرح کہ اداکارہ نے اپنی انسٹا سٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ بالکل سادی سی ہیں اور انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انہیں اپنی سکن بہت پسند ہے ۔ بس یہی نہیں اداکارہ نے ساتھ ساتھ اپنی تصویر میں ‘نو فلٹر’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں