وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،اداکار شان شاہد

اسلام آباد (سی این پی) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کیلئے ہماری اُمید ہیں، اللہ پاک عمران خان کو پاکستان کی خوشحالی اور عروج کے مابین کھڑی تمام بری قوتوں سے لڑنے کی توفیق دے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ وقت پاکستان کیلئے مشکل ہے، لیکن ہمارا آپ پر ہمارا اعتماد پہلے سے کہیں زیادہ مضوط ہیں، آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں