کراچی (سی این پی) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع بھی عورت مارچ کے مخالفین کو کھری کھری سُنانے میدان میں آگئیں۔میشا شفیع نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عورت مارچ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مظلوم طبقے کے لیے اپنی آواز بُلند کرنے کا صرف ایک ہی عالمی دن ہے اور جب وہ پسماندہ اور زیادتی کا شکار طبقہ اُس دن سڑکوں پر نکلا تو نفرت انگیز افراد نے اس دن کو بھی تاریک بنا دیا۔‘گلوکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یاد رہے کہ اس مرتبہ یہ معاملہ ایک لڑکی کے پوسٹر سے شروع ہوا جسے ایک مولوی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔‘اُنہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بچوں کو زیادتی کا شکار بنانے والے درندے آزاد گھوم رہے ہیں اور اُن کے خوف کی وجہ سے بچے گلیوں میں کھیل نہیں سکتے لیکن عورت مارچ کو ایک مغربی ایجنڈا قرار دیا گیا ہے۔‘میشا شفیع نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ہی بار ساری عورتوں پر پابندی لگا دو، قصہ ہی ختم ہوجائے گا، نہ ہم رہیں گے، نہ تُم۔‘جہاں اس عورت مارچ کی حمایت کی گئی تو وہیں کچھ مخالفین بھی سامنے آگئے ہیں جو سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز شیئر کرکے خواتین پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ عورت مارچ میں خواتین نے مذہب کی توہین کی ہے۔دوسری جانب عورت مارچ کے منتظمین نے واضح کیا ہے کہ جس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے وہ اصل میں اُن کی نہیں ہے بلکہ وہ جعلی ویڈیو ہے جسے ایڈٹ کرکے بنایا گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں