پشاور(سی این پی)خیبرپختونخوا میں محکمہ اعلی تعلیم نے بڑا قدم اٹھا لیا، صوبے میں 4 پرائیویٹ سیکٹرجامعات کے چارٹرز کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے 4پرائیویٹ سیکٹر جامعات کے چارٹرز کی منظوری دے دی۔ صوبائی حکومت نے تعلیمی شعبے میں ترقی کے لیے مزید اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا ہے کہ نجی شعبے اعلی تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جامعات کی منظوری کے بعد اعلی تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی، صوبے میں نجی شعبے کے تعاون سے ریکارڈ سرمایہ کاری ہورہی ہے۔کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ ان فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں تعلیمی شعبے کی ترقی سمیت دیگر منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر