وزیر اعظم نے القادر یونیورسٹی کا افتتاح کر دیا

جہلم(سی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے سوہاوہ ضلع جہلم میں القادر یونیورسٹی کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوہاوہ میں سیرت النبی ﷺ اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے تعمیر کی جانے والی القادر یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم نے القادر یونی ورسٹی میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا، اور یونیورسٹی کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے، کوئی بھی قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔وزیر اعظم نے کہا جانور اور انسان میں پہچان صرف علم کے باعث ہوتی ہے، ہم القادر یونیورسٹی کو جامعہ الازہر کی طرز پر اعلیٰ ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی کو نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بنائیں گے، یہ یونیورسٹی لوگوں کی سوچ میں بہتری لائے گی۔انھوں نے کہا سینیٹ الیکشن میں بکرا منڈی کی طرح لیڈر شپ کی خرید و فروخت ہوئی، اور اس پر انصاف کے نظام نے بھی ایکشن نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں