اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں سابقہ حکومتوں کی وجہ سے گیا لیکن ہم اسے نکال لیں گے۔وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے، اپوزیشن ہمیشہ ملکی سالمیت کے خلاف رہی ہے لیکن ہم کرپشن ختم کرنے اور پیسہ واپس دو کی پالیسی پر قائم ہیں۔انھوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں، لیکن ہم معیشت کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔وفاقی وزیرکا پڑوسی ملک سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے آنکھیں بند نہیں کر سکتے، آگے بڑھنا چاہتے ہیں مگر دوسری طرف بھی مثبت رویہ ہونا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران حماد اظہر نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا سے جلد صحتیاب ہو کر ہمارے درمیان ہوں گے، عوام کو بھی احتیاط سے کام لینا ہو گا۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد