ڈائون سینڈروم کے مریض بچوں کو مفید شہری بنانے کیلئے مسلسل اقدامات کرنا ہونگے، عثمان بزدار

لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ڈائون سینڈروم کے مرض کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات کرنا ہونگے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈائون سینڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ڈائون سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ڈائون سینڈروم کے مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ڈائون سینڈروم کاشکار بچے قوم کے بچے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ ڈائون سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ خصوصی بچوں کوتعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد ڈائون سینڈروم کا شکار بچوں کے معاشی و سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ آج ہمیں ڈائون سینڈروم میں مبتلا خصوصی بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں