لندن(سی این پی) لندن میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ شہریوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، 35 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔کورونا پابندیوں کے خلاف لندن والے سڑکوں پر آ گئے، ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین وسطی لندن میں جمع ہو گئے۔ لوگوں نے ہائیڈ پارک سے ویسٹ منسٹر تک مارچ کیا۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔خاتون پولیس اہلکاروں اور خواتین مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی،35 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ 60 سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران پرامن مظاہروں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے احتجاج میں شرکت کرنا اب بھی غیر قانونی ہے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد