سندھ حکومت کا گندم خریداری کے سرکاری مراکز کھولنے کا اعلان

کراچی(سی این پی)سندھ حکومت نے مختلف شہروں میں گندم خریداری کے سرکاری مراکز قائم کر دیے اور دیگر مقامات پر بھی کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، شہیدبینظیرآباد ڈویژن اور میرپورخاص میں گندم خریداری مراکز کھل دیے گئے ہیں۔ جبکہ عمرکوٹ، دادد، کشمور اور قمبر میں بھی مراکز کھولنے کی ہدایت کردی گئی۔اسی طرح خیرپور، گھوٹکی، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں بھی گندم خریداری سینٹر کھولے جائیں گے۔سندھ حکومت نے 25تعلقوں میں 30سینٹر کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ 10 مارچ کو سندھ حکومت نے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے درآمدی گندم کے 70فیصد غیر معیاری ہونے کا دعوی کیا تھا۔وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ مقامی قیمت سے کہیں گنا زائد قیمت پر درآمدی گندم کھانے کے قابل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں