اسلام آباد(سی این پی) کورونا کے باعث قرنطینہ میں موجود وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نوجوان نسل کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر عظیم شاعر اور فلسفی مولانا رومی کا قول ٹوئٹ کیا۔عمران خان کے مطابق مولانا رومی کا کہنا ہے کہ اپنی روح کا سودا کسی شے سے نا کرو، روح واحد چیز ہے جو انسان کو دنیا میں لاتی اور واپس لے جاتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک حقیقی آزاد اور دولت مند شخص وہ ہے جس کی روح کی کوئی مادی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی اور ویکسین لگوانے کے دو روز بعد ہی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد