نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم، قرضوں کی مد میں 100 فیصد اضافہ

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کی مد میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا، گھر ، فلیٹس،پلاٹ یا تعمیر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے دیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں قرضوں کی حد میں 100فیصد اضافہ اور رعایتی مارک اپ ریٹ کم کرکے 3فیصداور 5فیصد کر دیا گیا ہے ، 10،5مرلہ گھر ، فلیٹس،پلاٹ یا تعمیر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے دیئے جائیں گے ، قرضوں کی حد بڑھا کر ایک کروڑ کر دی گئی ہے ۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پروگرام کی نگرانی وزیراعظم عمران خان خود کر رہے ہیں ، خوابوں کی تعبیر اور گھروں کی تقسیم شروع ہوگئی ہے ، اب کرایہ نہیں ، نہایت کم قسط دیکرآپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں ، یہ ایک انقلابی اقدام ہے ، اب ہوگا آپکا اپنا گھر ، قرضوں کے حصول،معلومات کیلئے بینکوں سے رابطہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں