(سی این پی) لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے وکلاء کو تکذیبِ نکاح کیس میں بحث کے لیے آخری مہلت دے دی۔اداکارہ میرا نے تکذیبِ نکاح کیس میں فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔
اداکارہ کا مؤقف ہے کہ عتیق الرحمان ان کا شوہر نہیں ہے، فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔اداکارہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا اس لیے عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت آج لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رائے خان محمد نے کی۔سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے وکلاء نے بحث کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی ۔عدالت نے میرا کے وکلاء پر بحث نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں بحث کرنے کی آخری مہلت دے دی اور سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں