جوبائیڈن کا امریکہ میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 2 ٹریلین ڈالر سے زائد منصوبے کا اعلان

واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے ملک میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 2 ٹریلین ڈالر سے زائد کے منصوبے کا اعلان کر دیا، انہوں نے لاکھوں نوکریاں دینے کا بھی وعدہ کیا۔ریاست پنسلوینیا میں خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 2 ٹریلین ڈالر سے زائد کے پیکج میں مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے۔منصوبے کے تحت امریکہ بھر میں 20 ہزار میل پر مشتمل ہائی وے، سڑکوں کو جدید بنایا جائے گا جس سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ منصوبے سے بوڑھے اور معذور افراد کی بھی مدد کی جائے گی، منصوبے میں امریکی معیشت کو چین سے بہتر بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ہائوس سپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا ملازمتیں پیدا کرنے کا پلان ملکی مستقبل کیلئے تابناک ثابت ہو گا۔ سابق صدر ٹرمپ نے حسب عادت منصوبے کی مخالفت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں