وزیراعلی پنجاب نے وزرا کو چینی کے نرخ مانیٹر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

لاہور(سی این پی)وزیراعلی عثمان بزدار چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہوگئے۔ لاہور سمیت تمام ڈویژن میں وزرا کو چینی کے نرخ مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ محکموں کو چینی کے سٹاک اور نرخ کے بارے میں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ عثمان بزدار نے رمضان میں اور رمضان سے پہلے چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ اضلاع میں بھی متعلقہ وزرا اور افسران چینی کے نرخ کی مانیٹرنگ کریں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں